ایک دن میں کورونا وائرس کے 33،750 کیسز سامنے آئے

نئی دہلی// ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33,750 کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,45,582 ہوگئی ہے۔
 
اس کے ساتھ ہی وائرس کے 33,750 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,49,22,882 ہو گئی ہے۔
 
اسی عرصے کے دوران جان لیواوبا سے مزید 123 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 893 ہو گئی ہے۔
 
 
ہفتہ کو ملک میں 23 لاکھ 30 ہزار 706 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی اور اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن ایک ارب 45 کروڑ 68 لاکھ 89 ہزار 306 ہو گئی ہے۔
 
پیر کی صبح صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 23 ریاستوں میں اب تک کوروناوائرس کی نئی شکل اومیکرون کے کل 1700 کیسز درج کیے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 510، دہلی میں 351 اور کیرالہ میں 156 کیسز ہیں۔ اومیکرون سے 639 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔