این ڈی پی ایس ایکٹ

بڈگام//ضلع پولیس بڈگام نے انسداد منشیات ٹاسک فورس کے تعاون سے ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام کے کانفرنس ہال میں این ڈی پی ایس ایکٹ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا افتتاح ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے کیا۔ ورکشاپ میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹر بڈگام نعیم، ڈی ایس پی ڈی آربڈگام اویس رشید،ایس ڈی پی او چرار شریف ، ایچ اوز اور ضلع پولیس بڈگام کے دیگر تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ورکشاپ کا انعقاد تفتیشی افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے علم کو جدید ترین تکنیکوں اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے مقدمات کی تفتیش کے دوران اپنایا جائے گا تاکہ ملزمان کو زیادہ سے زیادہ سزا سنائی جا سکے۔اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام نے افسران پر زور دیا کہ گھناؤنے جرم کی تفتیش میں شامل قانون اور قانونی طریقہ کار سے واقف ہونا چاہئے۔ انہوں نے تفتیشی افسران پر بھی زور دیا کہ وہ جدید ترین تکنیکوں کو اپنائیں اور معیاری تفتیش کے لیے طے شدہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کریں تاکہ مجرموں کو سزاملے سکے۔ اینٹی نارکوٹک ٹاسک فورس کے افسران ڈی ایس پی نثار احمد بخشی، انسپکٹر مشتاق احمد، انسپکٹر مدثر احمد اور انسپکٹر نثار احمد نے این ڈی پی ایس کے تکنیکی پہلوؤں پر مفصل جانکاری دی اورNDPSکے مقدمات میں گزیٹیڈ افسران کی قریبی نگرانی کا مشورہ دیا تاکہ سزا کی شرح کو بہتر بنایا جا سکے تاکہ سنسنی خیز جرائم کے مقدمات کو نمٹا جا سکے۔ ان افسران کی جانب سے این ڈی پی ایس ایکٹ کے مختلف پہلوؤں، متعلقہ قوانین اور ان پر عمل کرنے کے طریقہ کار پر پرزنٹیشن بھی دی گئی۔جے کے این ایس