این سی یوتھ صوبائی صدر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

پونچھ //یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموںاعجاز جان نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ پونچھ ضلع میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل میں تیزی لائے اور کاموں کی بحالی کا آغاز کرے۔ضلع کے مختلف دیہات کے دورے کے دوران این سی سنیئر لیڈر دنے کہا کہ بجلی، پینے کا پانی اور سڑک رابطہ جیسی ضروری خدمات کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔اڑائی، منڈی، اسلام آباد اور مینڈھر ننگالی سائین بابا بلاک سمیت مختلف دور دراز علاقوں کے دورے کے دوران این سی لیڈرنے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ جبی طوطی روڈ کی تکمیل کے معاملے کو متعلقہ ایجنسی کے ساتھ سنجیدگی سے اٹھایا جائے گا اور امید ظاہر کی کہ حکومت انصاف کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ محکمہ جل شکتی پینے کے پانی کی سپلائی کے پائپوں کو تبدیل کرنے کے حوالے سے بے حسی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پنچایت ملکان میں نالہ آریہ کے اوپر موٹر ایبل سڑک اور سائیںبابا میرا صاحب تک سڑک ننگالی کو اپ گریڈ کرنے کے معاملے پر موصوف نے کہاکہ اس کو مناسب فورم پر اٹھایا جائے گا ۔