این سی کا ضلع پونچھ کے طبی شعبہ کے آڈٹ کا مطالبہ

پونچھ//نیشنل کانفرنس نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے ضلع پونچھ میں طبی شعبے کا آڈٹ کرانے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اعجاز جان نے ضلع کے دورہ کے دوران سابقہ پی ڈی پی۔ بی جے پی سرکار پر ضلع میں صحت شعبہ کو نظر انداز کرنے کا مبینہ الزام لگایا ۔انہوں نے گورنرانتظامیہ کی جانب سے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے حالیہ تبادلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پونچھ سے بعض ڈاکٹروں کا تبادلہ کیا گیا ہے لیکن یا تو نئے ڈاکٹروں نے جوائن نہیں کیا ہے یا نئے ڈاکٹر تعینات ہی نہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے ضلع میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی فوری تعیناتی کامطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ ضلع میں بیشتر پی ایچ سی ،اے ڈئیز ابھی بھی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں چلائے جا رہے ہیں۔انہون نے کہا کہ ریاست کی پوری انتظامیہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ،جبکہ لوگوں کو ھالات کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا۔انہون نے مزید کہا کہ این ایچ ایم ملازمین کی جاری ہڑتاسل سے محکمہ صحت کا کام و کاج مفلوج ہوگیا ہے۔انہوں نے گورنر سے ضلع کے لئے فوری طور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعنیاتی کرنے کی اپیل کی ہے۔