رام بن //ضلع کے سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر وشو بندھو شرما نے ضلع انتظامیہ اور کنٹریکٹر کمپنیوں کی جانب سے ضلع میں جامع مسجد سے میترا اور ضلع انتظامیہ آفس کمپلیکس تک اولڈ ایلائنمنٹ روڈ کو بحال نہ کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔انہوںنے ایک پریس بیان میں کہا کہ قصبہ و ملحقہ علاقہ کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی انڈین کنٹریکٹر کمپنی کے خلاف متعدد بار مظاہرے کئے،لیکن ضلع انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹر کمپنیوں کی جانب سے اس سلسلہ میں لیت و لعل سے کام کرنے پر عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ایلائنمنٹ کو بحال نہ کرنے کی وجہ سے لوگوںکو 16کلو میٹروں کی مسافت پیدل طے کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے تنبہیہ کیا ہے کہ اگر اس سڑک کو فوری طور آمد و رفت کے لئے بحال نہیں کیا گیا تو وہ سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو جائیں گے۔