این سی بلاک سکریٹری نالہ بل کا انتقال

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کے دیرینہ رکن، مخلص اور عوام دوست شخصیت خواجہ غلام رسول ڈار ساکن بتک پورہ نالہ بل(بلاک سکریٹری) کے انتقال پُر ملال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے کہا کہ مرحوم کو اللہ نے اخلاقِ حمیدہ کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کا جذبہ عطا کیا تھا اور مرحوم نے پارٹی قیادت اور تنظیم کیساتھ وفا کی۔اسی دوران پارٹی لیڈر تنویر صادق نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ انہوں نے غلام رسول ڈار کے انتقال کو پارٹی کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔