عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے منگل کو کہاکہ راجوری۔اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے لوگ 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے ساتھ ایک تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں جسے جموں اور کشمیر کے دو خطوں کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے۔بخاری پونچھ میں پارٹی کے پارلیمانی امیدوار ظفر اقبال منہاس کی حمایت میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 2024 کے پارلیمانی انتخابات ملک کے لیے خاص طور پر جموں و کشمیر کے لیے حد بندی کے بعد‘تاریخی ہیں۔ ان انتخابات میں، لوگوں نے جمہوریت پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے،۔ انہوں نے بارہمولہ پارلیمانی سیٹ پر ووٹنگ کے فیصد کی تعریف کرتے ہوئے کہا جو کہ 60 فیصد تک جا پہنچا ہے کیونکہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے انتخابی فیصد کی قومی اوسط کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا ہے۔انہوں نے نیشنل کانفرنس اور اس کے قومی اتحادیوںپر الزام لگایا، جنہوں نے گزشتہ سات دہائیوں میں جموں و کشمیر کے لیے مخالفانہ صورتحال پیدا کرنے کے لیے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں کی سازشوں نے جموں و کشمیر کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ کیا یہ درست نہیں کہ پونچھ کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا یعنی پونچھ کا ایک حصہ پاکستان کے قبضے میں ہے۔ اسی طرح انہوں نے نوشہرہ، کرناہ، ٹیٹوال وغیرہ کو تقسیم کیا۔این سی اور اس کے قومی اتحادی حصے داروںکی سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے جس کی وجہ سے جموں و کشمیر کے حصوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا، جموں و کشمیر میں جمہوری نظام کی مضبوطی ضروری ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ڈی پی اور این سی کو جموں و کشمیر کی فعال سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے کیونکہ وہ سابقہ ریاست کے لوگوں پر بہترین حکمرانی سے قاصر ہیں۔اس سلسلے میں، انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ این سی۔پی ڈی پی خاندانوں کو تاحیات پنشن دیں کیونکہ ان کا سابقہ ریاست میں کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ انصاف کریں گے، جو این سی کی وجہ سے کئی دہائیوں سے پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے اسمبلی انتخابات کے انعقاد اور ریاست کی بحالی کے لیے کہا کیونکہ حالات پرامن ہیں۔بخاری نے کہا’’ میں پونچھ اور راجوری کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر ظفر اقبال منہاس لوک سبھا کے لیے منتخب ہوتے ہیں، تو ہم مغل روڈ پر دو سرنگوں یعنی ڈیرہ کی گلی اور پیر کی گلی کی تعمیر کے لیے منظوری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے‘‘۔اْنہوں نے کہا ’’ہم مختلف وجوہات کی بنا ء پر حراست میں لیے گئے نوجوانوں کو ایک عام مین اسٹریم زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم انہیں حراست سے رہا کرانے کے لیے جدوجہد کریں گے،‘‘اس کے علاوہ، انہوں نے یقین دلایا کہ پارٹی راجوری۔ پونچھ اضلاع کے لیے ایک علیحدہ پارلیمانی نشست کے ساتھ ساتھ اننت ناگ کے لیے ایک الگ پارلیمانی نشست حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ظفر اقبال منہاس ،عثمان مجید ، فقیر ناتھ، اارون کمار چھبراور دیگر لیڈروں نے بھی خطاب کیا۔