این سی امید وار پہلے مرحلے میں اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کریں گے:آغا روح اللہ

Photo: Mubashir Khan

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر/نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ نے امید ظاہر کی کہ جموں وکشمیر اسبملی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ میں ان کی پارٹی کے امید وار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ اس پارٹی پر بھروسہ کریں جو بی جے پی کے خلاف لڑ سکے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’میں نے اس مرحلے کے لئے اپنے امید واروں کے لئے وسیع پیمانے پر مہم چلائی، جو لوگوں کا رسپانس ملا تو امید ہے کہ نیشنل کانفرنس کے امید وار بہت اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کریں گے‘‘۔انہوں نے کہا’’ہمیں اس وقت سب سے زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس پارٹی پر بھروسہ کریں جو بی جے پی کے خلاف لڑ سکے‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’میں نیشنل کانفرنس کی طرف سے اعتماد دلانا چاہتا ہوں کہ ہم ایک بی جے پی کے عزائم کے خلاف لڑیں گے اور دوسرا لوگوں کے ووٹ کے ساتھ دھوکہ نہیں ہونے دیں جیسا کہ 2014 میں ہوا‘‘۔انجینئر رشید کے بارے میں پوچھے جانے آغا روح اللہ نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ وہ میدان میں ہیں۔انہوں نے کہا’’وہ بی جے پی کے خلاف جموں میں لڑیں ،ہم چاہتے ہیں ہم خیال لوگ جڑ کر بی جے پی کے خلاف صف آرا ہوجائیں‘‘۔وزیر اعظم نریندر مودی کے دورئہ کشمیر کے بارے میں ان کا کہنا تھا’’ہمیں ان سے کوئی امید نہیں ہے بلکہ ہم ملک کی عوام سے امید رکھتے ہیں‘‘۔