بارہمولہ //این ایچ ایم ملازمین کی مسلسل ہڑتال کے نتیجے میں ضلع بارہمولہ کے بیشتر پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں مریضوں اور تیماداروں خاصکر خواتین مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ واضح رہے کہ جہاں پوری وادی میں این ایچ ایم ملازمین پچھلے 19 روز سے مسلسل ہڑتال پر ہیں وہیں ضلع بارہمولہ کے بیشترپرائمری ہیلتھ سینٹر جن میں ہیلتھ سنٹرشیری ،سب ڈسٹرک اسپتال چندوسہ ،پرائمری ہیلتھ سینٹر اولڈٹائون ، پرائمری ہیلتھ سینٹر بانڈی پائین، پی ایچ سی کھی ٹنگن،پی ایچ سی دلنہ اور پی ایچ سی ہیون شامل ہیں،کے علاوہ دیگر مراکز میں بھی کام کاج بری طرح متاثر ہوا ہے اور بیماروں کو ضلع اسپتالوں کے علاوہ سرینگر کے اسپتالوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے ۔ خاص طور پر حاملہ خواتین کو زبردست پریشانوں کا سامنا ہے ۔