این ایچ ایم ملازمین کاحتجاج معطل

نیوز ڈیسک
جموں// نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے ملازمین نے وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر اپنا جاری احتجاجی مظاہرہ معطل کر دیا۔وہ سروس کو جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے تھے کیونکہ انہیں صحت کے حکام نے معطل کر دیا تھا۔این ایچ ایم کے یہ ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ 15 دنوں سے احتجاج کر رہے تھے۔ تاہم انہوں نے وزیر اعظم کے دورے کی وجہ سے اپنے جاری احتجاج کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ان کے دیرینہ مطالبے پر غور کریں گے۔