این ایچ ایم ملازمین تنخواہوں سے محروم

سرینگر //پچھلے تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین نے گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن کی تنخواہیں واگذار کرانے کیلئے اقدامات کریں۔ این ایچ ایم ایسوسی ایشن کے ترجمان عبدالروف نے بتایا کہ این ایچ ایم کے 12ہزار سے زائد ملازمین پچھلے3ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔انہوںنے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہ صرف انکے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں بلکہ سکول فیس ادا نہ کرنے کے سبب اُن کے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے۔ ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن ڈاکٹر موہن سنگھ نے اس ضمن میںکشمیرعظمیٰ کو بتایا ’’ ایک ہفتے تک تنخواہیں واگذار کی جائیں گی‘‘۔