نیوز ڈیسک
سری نگر// جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی ) حضرت بل میں زیر تعلیم 24 طلبا کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انسٹی چیوٹ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریپڈ ٹیسٹنگ کے دوران 47 میں سے 24 کی رپورٹ مثبت آئی ۔
انہوں نے بتایا کہ بلاک میڈیکل آفیسر حضرت بل نے اس حوالے سے متعلقین کو آگاہی فراہم کی ہے کہ اس حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عملدآمد ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایم او نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ انسٹی چیوٹ کو فوری طور پر بندش والا زون قرار دیا جائے تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔
ذرائع نے بتایا کہ متاثرین کے رابطوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے اورا نہیں ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طورپ پر الگ تھلگ ہو جائے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ معاملات میں لگاتار کمی دیکھنے کو مل رہی ہے تاہم 24طلبا کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ایک دفعہ پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔