جموں//این آئی ایس تربیت یافتہ کوچز کے ایک وفد نے سابق قانون ساز وِکرم رندھاوا کی سربراہی میں آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنے مسائل کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر کے کئی کھلاڑیوں نے این آئی ایس پٹیالہ سے تربیت حاصل کی ہے جنہیں اپنے اپنے اضلاع میں کمیونٹی کوچز کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا تاہم وفد نے کہا ہے کہ سپورٹس کونسل نے اِن کوچز کو بغیر کسی وجہ کے نوکریوں سے بے دخل کیا۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ اُن کی کھیل صلاحیتوں سے اِستفادہ کیا جانا چاہیئے تاکہ جموںوکشمیر میں کھیل سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو غور سے سننے کے بعد جائز مطالبات پر کارروائی کا یقین دِلایا۔