جموں //حکومت نے کرپشن کے خلاف اقدامات کیلئے اینٹی کرپشن بیورو کومزید فعال بنانے کے مقصد سے 2ایس ایس پیز سمیت 13پولیس افسران کو تبدیل کرکے بیورو تعینات کیاہے ۔محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک حکمنامہ کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک جموں سٹی جوگیندر سنگھ م ایس پی نارتھ سرینگر الطاہر گیلانی، ڈی وائی ایس پی اینٹی ہائی جیکنگ جموں ڈاکٹر اشوک شرما، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر پونچھ ظفر اقبال نواز، سیکشن افسر ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ساگر سنگھ، ڈی وائی ایس پی آئی آر 9بٹالین محمد یوسف ،ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر کشتواڑ سنی گپتااور لاوڈا سرینگر ڈی وائی ایس پی رئیس احمد میر کو تبدیل کرکے اینٹی کرپشن بیورو تبدیل کیاگیاہے ۔دریں اثناء ایس ایس پی زبیر احمد ، ایس پی امیت گپتا، ایس پی فیصل قیوم اور اے ایس پی سندیپ گپتا کو بھی اینٹی کرپشن بیورو تبدیل کیاگیاہے۔