نئی دہلی//آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کے روز ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے اپنی قیمتوں کو پورے ملک میں ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچادیا ہے ۔ اس سے قبل ہفتے کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول کل 41 پیسے اور ڈیزل 24 پیسے مہنگا ہوگیا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اضافے کے بعد یہ فی لٹر 99.51 روپے کی اونچی سطح پر پہنچ گیا۔ ڈیزل 18 پیسے اضافے سے 89.36 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ عمل 4 مئی سے شروع ہوا۔ مئی اور جون میں دہلی میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں پٹرول کی قیمت میں 70 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے ۔ممبئی میں پٹرول 34 پیسے اور ڈیزل 19 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ایک لیٹر پٹرول آج 105.58 روپے اور ڈیزل 96.91 روپے میں فروخت ہوا۔چنئی میں پٹرول 31 پیسے مہنگا ہوگیا اور 100.44 روپے اور ڈیزل 19پیسے اضافے سے ریکارڈ93.91 روپے فی لیٹر ہوگیا۔کولکتہ میں پٹرول 41 پیسے مہنگا ہوگیا اور فی لیٹر 99.45 روپے تک پہنچ گیا۔