ایمپوریم گارڈن میں بچوں کا انٹر سکول پینٹنگ مقابلہ

سرینگر//ڈاریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آرگنائزیشن کے اہتمام سے گورنمنٹ ایمپوریم سرینگر میں کل ضلع سطح کا انٹر سکول پینٹنگ مقابلہ ہوا جس میں شہر سرینگر کے مختلف سکولوں کے 124طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔اس موقعہ پر محکمہ باغبانی کے ناظم حفیظ اللہ شاہ مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے پینٹنگ مقابلہ میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب میں میڈل تقسیم کئے۔