ایمپلائزپروڈنٹ فنڈآرگنائزیشن نے پنشن دعوے نمٹائے

 جموں//پنشن ملازمین اوران کے اہلخانہ کے سماجی تحفظ کااہم ذریعہ ہے جوآڑے وقت میں کام آتا ہے۔ایمپلائزپروڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے علاقائی دفترجموں نے جموں اورکشمیرصوبوں سے پنشن دعوئوں کونمٹانے کاکام ہاتھ میں لیا ہے۔اس سلسلے میں اس دفتر نے 30پنشن دعوئوں کو نمٹایا ہے جن میں 27دعوے جموں اور 3کشمیر سے تعلق رکھتے تھے اور ابتدائی طور بالترتیب15,14,118روپے اور1,61,963 روپے اپریل میں واگزارکئے گئے۔پنشن کے دعوے آنجہانی بلبندرسنگھ ،سرلادیوی بیوہ،شکھاچب دختراورنیرج چب پسر کے حق میں ماہانہ 1501روپے،  375روپے اور 375روپے بالترتیب نمٹائے گئے ۔آنجہانی کمل سنگھ کی پنشن دعوی بھی نمٹایاگیااوراس کی اہلیہ پشپا دیوی کو ماہانہ1984روپے کا پنشن مقررکیاگیا۔اسی طرح آنجہانی کلدیپ کمار کاپنشن دعوی بھی حل کیاگیااوراس کے پسماندہ والد رام لال کے حق میں 1946روپے کا پنشن ماہانہ مقرر ہوا۔ایک اورپنشن دعوی آنجہانی موہن لال کا بھی نمٹایاگیااوران کی بیوہ بملاکماری،پسرسنجے کمار اور ساحل کمارپسر کے حق میں ماہانہ پنشن2451روپے،631روپے اور613روپے بالترتیب مقرر ہوا۔