ایمبو لینس پی ایچ سی انتظامیہ کے حوالے

سرنکوٹ// جے کے پی سی سی کے جنرل سیکر یٹری اور ضلع ترقیاتی کونسل کے رکن شاہنواز چوہدری نے بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ اور پنچایتی اراکین کی موجود گی میں ایک ایمبو لینس پرائمری ہیلتھ سنٹر ہاڑی مڑہو ٹ کی انتظامیہ کے حوالے کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل کے رکن نے کہاکہ عوام کی مانگ و ضرورت کو دیکھتے ہوئے کپیکس بجٹ سے مذکورہ ایمبو لینس فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ہسپتال میں ایمبولینس کی عدم دستیابی کی وجہ سے عام لوگوں کو مشکل وقت میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا تھا جبکہ اس سلسلہ میں مکینوں نے جانب سے کافی عرصہ سے مانگ بھی کی جارہی تھی ۔اس موقع پر ڈاکٹر یوسف ،سرپنچ حاجی اکرم وحید شاہ جاوید احمد سکندر نورانی ،چوہدری جاوید ودیگران بھی موجود تھے ۔