سری نگر//سری نگر کے ایل ڈی ہسپتال میں اس وقت تعینات دو پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کو مبینہ طور پر حاضرین سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ایل ڈی ہسپتال کے اٹینڈنٹ سے مبینہ طور پر رشوت لینے والے دو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل بھی ہوئی ہے۔
چند روز قبل ہسپتال میں ایک شیر خوار بچہ اس وقت دم توڑ گیا جب دو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز نے ڈاکٹر سے ملنے سے پہلے رشوت دینے کا کہہ کر اٹنڈنٹ کو ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا۔
حکام نے بتایا کہ آئی پی سی کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 01/22 زیرِ دفعہ 304 پولیس تھانہ راج باغ سرینگر میں درج کیا گیا ہے، جس کے بعد اس فعل میں ملوث دو پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کیا گیا ہے۔