عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے ڈی آئی جی( سی آئی ڈی) سوجیت کمار کو ڈیفنس لیبر پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ، جموں و کشمیر کے اس وقت کے لیبر پروکیورمنٹ آفیسر(ایل پی او) نثار احمد وانی کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ، شری کمل شرما( سی پی او، سی آئی ڈی) پیش کرنے والے افسر ہوں گے۔انکوائری آفیسر انکوائری مکمل کرے گا اور اس حکم کے جاری ہونے کی تاریخ سے30 دنوں کے اندر محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گا۔