جموں//لوک جن شکتی پارٹی 'رام ولاس' کے یوٹی صدر رفیق ملک نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کی تمام 90 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نے کہا کہ ان کی پارٹی غریبوں کو منصفانہ نمائندگی دینے کے لیے تمام 90 اسمبلی حلقوں سے الیکشن لڑے گی۔انہوں نے حال ہی میں پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ "چراغ پاسوان کے ساتھ ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کے مسائل کو تفصیل سے اٹھایا گیا‘‘۔انہوں نے کہا"ہم نے جموں و کشمیر میں مارشل لا لگانے پر تبادلہ خیال کیا جہاں غریبوں سے بجلی اور پانی کے چارجز وصول کیے جا رہے ہیں، جن کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے"۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ بی پی ایل خاندانوں کو امداد فراہم نہیں کر رہی ہے اور بڑھاپے کی پنشن وقت پر ادا نہیں کی جا رہی ہیانہوں نے کہا کہ پاسوان کے ساتھ ان کی ملاقات کے دوران جے کے میں بے روزگاری کے مسئلے پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا جس نے جموں و کشمیر یونٹ کو غریبوں کی آواز کو فعال طور پر بلند کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ایل پی جے کشمیر کے ہر ضلع میں دفاتر کھولے گی اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کی تاکہ انہیں لوگوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جا سکے۔
ایل جے پی غریبوں اور پسماندہ طبقوں کی آواز بنے گی
