حسین محتشم
پونچھ// ایل جی رولنگ ٹرافی کرکٹ، ٹرائل کم سلیکشن کے تحت ضلع پونچھ کے زون سرنکوٹ، زون منڈی اور زون منکوٹ میں ٹرائل کم سلیکشن کا عمل جاری ہے۔ اس دوران 35 سال سے کم عمر کے مختلف زونز کے تقریباً 200 کھلاڑی نے حصہ لیا۔ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سباش چندر چھیبر جے کے اے ایس اور جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں اتل مہاجن جے کے اے ایس کی ہدایت کے تحت ٹرائل کم سلیکشن کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے ضلع افسر محمد قاسم نے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد کھیلوں کے جذبے کو برقرار رکھنا اور کھیلوں کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ کے تمام افسران پوری لگن اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔