ایل او سی پر انسداد دراندازی گرڈ | چنار کور کمانڈر راجیوگھئی نے جائزہ لیا

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کے ایک دن بعد، فوج کے چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (کے ساتھ آگے والے علاقے کا دورہ کیا تاکہ انسداد دراندازی اور انسداد دہشت گردی گرڈ کا جائزہ لیا جاسکے۔ اتوار کو.فوج نے بتایا کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل گھئی نے ایل او سی کے ساتھ انسداد دراندازی اور انسداد دہشت گردی گرڈ کا جائزہ لینے کے لیے اڑی سیکٹر کے فارورڈ ایریا کا دورہ کیا۔

کور کمانڈر نے جنگی تیاریوں اور آپریشنل تیاریوں کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنے پر فوجیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے آپریشن کھنڈا کے کامیاب انعقاد پر بھی فوجیوں کو شاباش دی جس میں 16 ستمبر کو تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے شروع کیے گئے مشترکہ آپریشن میں ہفتہ کو صبح کے اوقات میں ایل او سی کے ساتھ اڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جس کے دوران تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔