راجوری//پونچھ کے نورکوٹ گائوں کے محلہ پوٹھی میں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے میں ایک16 سالہ لڑکا زخمی ہو گیا ۔یہ حادثہ دوپہر 3:30 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی نوعمر لڑکا کھیتوں میں موجود تھا جس کا پائوں نادانستہ طور پر ایک زیر زمین بارودی گئی بارودی سرنگ پر پڑگیا۔ دھماکے میں نوعمر لڑکا محمد یاسر ولد لعل دین زخمی ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ زخمی لڑکے کو مقامی دیہاتیوں نے موقع سے ہٹایا اور اسے ضلع اسپتال پونچھ لے جایا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہے۔