ایس ایچ او گورسائی کی قیادت میں عوامی دربار

مینڈھر //ایس ایچ او گور سائی فارو ق احمد خطیب کی قیادت میں مینڈھر کے پسماندہ گائوں سنگیوٹ میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس آفیسران کیساتھ ساتھ مقامی پنچایتی اراکین و معززین نے بھی شرکت کی ۔اس سے قبل آفیسر موصوف نے سنگیوٹ کی دونوں پنچایتوں کا دورہ کر کے عوامی مسائل کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے اجلاس کے دوران انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے بچو ں کو منشیات ودیگر غیر قانونی کاموں سے دور رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو تعلیم فراہم کریں تاکہ سماجی برائیوں کو دور کرنے میں مدد مل سکے ۔ایس ایچ او نے کہاکہ سنگیوٹ علاقہ ایک وسیع جنگل کے درمیان آباد ہے جبکہ علاقہ کے معززین و والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو سماج دشمن عناصر سے دور رکھنے میں اپنا رو ل ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔مقامی سرپنچ نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ سماج کی بہتری کیلئے پولیس کے ساتھ اشتراک سے کام کیا جائے گا ۔