سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے نو منتخب میئر جنید عظیم متو نے جمعہ کو سید الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ اُن کی پارٹی سرینگر کو ایک اعلیٰ پایہ کا شہر بنائے گی۔
روشنی سکیم کے معاملے میں بات کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ جو بھی لوگ قصور وار پائے جائیں گے اُنہیں سزا ملنی چاہئے تاہم جن لوگوں نے سکیم سے قانونی طور کوئی فائدہ حاصل کیا اُنہیں خوفزدہ نہیں کیا جانا چاہئے۔
اس موقع پر متو نے کہا کہ اپنی پارٹی حقیقت پسندانہ سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔