سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر نے سرینگر میونسپل کارپوریشن انفورسمنٹ آفیسر کو نواکدل میں رہائشی جائیداد کو مسمار کرنے کے دوران اپنے سینئرز کو نظرانداز کرنے کے لئے معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔کمشنر ایس ایم سی کو مخاطب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے ایس ایم سی کمشنر سے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ نو اکدل میں تین بھائیوںکی جائیدادیںمسمار کرنے کے لیے انفورسمنٹ آفیسر سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کو معطل کیا جائے۔ مکتوب میں کہا گیا’’"متعلقہ پٹواری سے ایک رپورٹ طلب کی گئی تاکہ حقائق کا پتہ لگایا جا سکے ، جنہوں نے اسے پیش کیا۔ متعلقہ انفورسمنٹ افسر نے اپنے اعلیٰ افسران سے احکامات حاصل کئے بغیر نواکدل میں تین بھائیوں کی جائیداد کو خود ہی تباہ کیا‘‘۔مکتوب میں مزید کہا گیا’’ ملزم افسر نے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کیا اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ۔‘‘مکتوب میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں آپ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ انفورسمنٹ آفیسر کو فوری طور پر معطل کرے اور تعمیلی رپورٹ جمع کرائے۔