ڈوڈہ //سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس شبیر احمد ملک نے ضلع بار ایسو سی ایشن کے ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کی ایک نشست منعقد کی جس میں بار ایسو سی ایشن کے تقریباً 15ممبران نے شرکت کی۔تبادلہ خیال کے دوران ممبران نے کئی مسائل اُٹھائے جیسے کہ منشیات کی بدعت ، پارکنگ کی کمی، آٹو ڈرائیوروں کی جانب سے زیادہ کرایہ وصول کرنا و غیرہ شامل تھا ۔ایس ایس پی نے شرکاء کی شکایات کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ انکی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا۔شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نے بار ایسو سی ایشن کے ممبران کی جانب سے پولیس کے ساتھ سماجی بدعات کا خاتمہ کرنے میں فراہم کئے گئے تعاون کی سراہنا کی۔انہوں نے ممبران سے کہا کہ جرائم پیشہ لوگوں کو کسی بھی قسم میں کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ انکے بری ہونے سے سماج میں نہ صرف ایک غلط تاثر جا سکتا ہے بلکہ قانون کی اہلیت بھی سوال کئے جاتے ہیں۔اجلاس میں ایس پی آپریشنز ڈوڈہ رویندر پال سنگھ ،اے ایس پی ہیڈ کوارٹرزونے کمار کلر، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار احمد اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ڈوڈہ منجیت سنگھ نے بھی شرکت کی۔