اگراتی میں دھماکہ خیز شیل برآمد

سمت بھارگو
راجوری//سیکورٹی فورسز نے راجوری ضلع کے اگراتی علاقہ میں ایک زندہ شیل کو اپنے قبضہ میں لے کر اس کو ناکارہ بنادیا ۔عہدیداروں نے بتایا کہ اگرتی کے کچھ مقامی لوگوں نے پانی کی نالی میں ایک دھماکہ خیز مارٹر گولہ پڑا ہوا دیکھا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔حکام نے مزید بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کو پولیس ٹیم نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دھماکہ خیز شیل کو ایک کنٹرول شدہ میکانزم کے ذریعے تباہ کیا جائے گا۔