سرینگر//شیخ العالم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام 15جولائی کو ہوٹل شہنشاہ پیلس واقع ڈلگیٹ میںایک روزہ قومی سمینار بعنوان’’اکیسویں صدی میں اردو ادب‘‘ منعقد ہونے جارہا ہے۔جس میںجموں و کشمیر کی تمام نامی گرامی یونیورسٹیوں کے علاوہ بیرون ریاست کے چند اہم تعلیمی اداروںدہلی یونیورسٹی،جواہر لال نہرو یونیورسٹی،پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ،ساگر یونیورسٹی (ایم پی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی(حیدر آباد) ،برکت اللہ یونیورسٹی ،بھوپال(ایم پی)،دیوی اہلیہ یونیورسٹی (ایم پی)وغیرہ کے ریسرچ اسکالرس اپنے مقالات پڑھنے آئیں گے۔ علاوہ ازیںجموں،دہلی،بہار،یوپی،چھتیس گڑھ ،ہریانہ وغیرہ کے بعض اہم قلم کاروں اور اساتذہ کی بھی سمینار میں شرکت متوقع ہے۔یہ سمینار ’’جموں اینڈ کشمیر بینک‘‘،قادری ادبی فاؤنڈیشن دہلی‘‘اور’’ہمالین ایجوکیشن مشن راجوری‘‘کے جزوی تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔