مینڈھر//مینڈھر کے اڑی علاقہ کا ایک وفد ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر تنویر احمد خان سے ملاقی ہوا ۔وفد میں بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے جن کا کہنا تھا کہ اڑی علاقہ میں حکومت کی طرف سے جموں کشمیر بنک کی ایک شاخ دی گئی ہے جس پر اب طرح طرح کے حربے استعمال ہو رہے ہیں ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر بنک کی شاخ گائوں کے بیچ اڑی سڑہوتی سڑک پر ایک زیارت کے قریب کھولی جائے جہاں تمام لوگوں کو بنک کا فائدہ ملے گا۔ ان کا کہناتھا کہ بنک حکام چند لوگوں کے ساتھ مل کر شاخ کو ایسی جگہ کھولناچاہتے ہیں جو نامناسب ہے اور مینڈھر سرنکوٹ سڑک پر پہلے سے ہی بینک موجود ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اڑی علاقہ دور دراز تک پھیلا ہوا ہے لہٰذا لوگوں کی مرضی کے باوجود جموں کشمیر بنک کی شاخ کھولی جائے جہاں سے ہر آدمی کو فائدہ مل سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ نے لوگوں کی مرضی کے خلاف بنک کی شاخ کھولی تو وہ احتجاج کی راہ اختیا رکریںگے جس کی ذمہ واری بنک حکام اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ایس ڈی ایم مینڈھر نے یقین دلایا کہ لوگوں کی مرضی کے مطابق بنک کی شاخ کھولی جائے گی اور وہ اس سلسلے میں بینک حکام سے بات کریںگے ۔ وفد میں محمد اعظم فانی،محمد شیراز خان، اسران خان،طارق خان ،نونیت کمار ،بابو محمد، صید خان، حاجی منشی خان،محمد کبیر،بشیر خان،محمد سائد،شام لال وغیرہ بھی موجو دتھے ۔