کپوارہ//ترہگام تعلیمی زون کے لدر ون سرکاری ہائی سکول میں بدھ کو ..اچھے استاد کے صفات ،،کے موضوع پر ایک پر قار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں علاقہ کے معروف استاد مرحوم غلام حسن پیر کی پہلی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ہری ترہگام ،سماجی کارکن اور ماہر تعلم محمد اشرف میر ،ڈاکٹر نصیر احمد پیر ،سکالر ،دانشور اور معروف شاعر محمد یوسف مشہور ،غلام رسول میر درد پوری ،بشیر احمد تابش کے علاوہ معزز شہریو ں کے علاوہ طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم غلام حسن پیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور کہا کہ واقعی مرحوم میں ایک اچھے استاد کے صفات موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ تعلیمی مقام کی فضا بہت سے عناصر سے مل کر وجود میں آتی ہے تاہم ا فضا کا سب سے اہم عنصر استاد کی شخصیت ہے اور مرحوم ان سب صفات کا مالک تھے ۔اس موقع پر بچوں نے محفل مزکزات کی محفل بھی منعقد کی ۔ہائی لدرون کے دسویں جماعت ،نویں اور آٹھویں جماعت کے ان بچو ں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے جنہو ں نے امتحانات میں شاندار کاکرد گی حاصل کر کے سکول کو چار چاند لگائے ۔