اننت ناگ//اچھہ بل اننت ناگ میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اسکی تحویل سے اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اتوار کی صبح 19آر آر نے جاوید احمد ایتو ولد غلام محی الدین ایتو ساکن سندھو اچھہ بل کو حراست میں لیا اور بعد میں اسے جے آئی سی اننت ناگ کے حوالے کیا۔ لیکن اس سے قبل ہی مذکورہ بینڈ سا مل اونر کی مکان کی تلاشی لی گئی اور اس بات کا دعویٰ کیا گیا کہ گھر کی تلاشی کارروائی کے دوران ایک پستول ،میگزین اور گولیوں کے دو رائونڈ برآمد کرنے کے علاوہ ایک لیپ ٹاپ، سمارٹ فون تین عدد، کی پیڈ فون تین، سی ڈی ایک اور ایک سم بھی قبضے میں لئے گئے۔