اپنے لوگوں کیساتھ مختلف پیمانہ کیوں:محبوبہ مفتی

سرینگر //پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے بھی فوجی سربراہ کے بیان کا رد عمل ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا’’اگر فوج طالبان کے ساتھ مذاکرات کی وکالت کرسکتی ہے تو اپنے لوگوں کے ساتھ مختلف پیمانہ کیوں ؟پاکستان کی امن کی پیشکش قبول کی جائے ،حریت اوردیگر متعلقین کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے ،جموں کشمیر میں تشدد کے خونین چکر کو بند کیا جائے‘‘۔