جموں//جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی خواتین ونگ نے منگل کے روز یہاں مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی خواتین مہنگائی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہی تھیں۔اس موقع پر ایک احتجاجی خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کیچن سنبھالنا مشکل بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر چیز رسوئی گیس، سبزیاں، پھل وغیرہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب جموں وکشمیر اپنی پارٹی اقتدار میں آئے گی تو مہنگائی بھی دور ہوگی اور لوگوں کو بھی اپنے حقوق مل جائیں گے ۔ایک اور احتجاجی خاتون نے کہا کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہم خود اچھی طرح کھا سکتے ہیں نہ بچوں کو کھلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی مار ہمیں جھیلنا پڑتی ہے کیونکہ چولھا ہمیں ہی جلانا پڑتا ہے ۔