نئی دہلی// حکومت نے مزدوروں کے لئے اٹل بیمہ یافتہ اشخاص کی فلاحی اسکیم کی مدت آئندہ سال جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ مرکزی وزیر محنت و روزگار بھوپندر یادو کی صدارت میں اتراکھنڈ کے ریشیکیش میں منعقدہ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی 185 ویں میٹنگ میں کیا گیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ اٹل بیمہ یافتہ اشخاص کی فلاحی اسکیم کی مدت 30 جون 2022 تک بڑھا دی گئی ہے ۔ یہ اٹل بیمہ شدہ افراد کو تین ماہ کے لیے 50 فیصد تنخواہ کی شرح پر بے روزگاری بھتہ فراہم کرنے کی اسکیم ہے جو کسی بھی وجہ سے اپنی ملازمت سے محروم ہو گئے ہیں۔