نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں آیورویدک ادویات کی پیداوار ایک لاکھ 40 ہزار کروڑ روپے تک پہنچنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ا?یوش کے میدان میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس سے ا?ج اپیل کی کہ وہ اپنے پورٹل میں نہ صرف انگریزی بلکہ اقوام متحدہ کی تمام تسلیم شدہ زبانوں میں بھی مواد ڈالیں تاکہ ہندوستانی علم اور مصنوعات دنیا کے گوشے گوشے میں چھا جائیں۔آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے 87ویں شمارے میں پی ایم مودی نے کہا کہ ہماری ثقافت میں ہر ایک کی سو سال کی صحت مند زندگی کی خواہش کی جاتی ہے۔ ہم 7 اپریل کو 'ورلڈ ہیلتھ ڈے' منائیں گے۔ آج پوری دنیا میں صحت کے تعلق سے ہندوستانی سوچ، چاہے وہ یوگا ہو یا آیوروید، اس کے تئیں رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ ابھی آپ نے دیکھا ہوگا کہ گزشتہ ہفتے ہی قطر میں ایک یوگا پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 114 ممالک کے شہریوں نے حصہ لیا اور نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ اسی طرح آیوش انڈسٹری کا بازار بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ 6 سال پہلے آیوروید سے متعلق ادویات کا بازار تقریباً 22 ہزار کروڑ کا تھا۔ آج آیوش مینوفیکچرنگ انڈسٹری تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار کروڑ روپے تک پہنچ رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس شعبے میں امکانات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اسٹارٹ اپ کی دنیا میں بھی آیوش توجہ کا موضوع بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے صحت کے شعبے میں آیوش کے اسٹارٹ اپس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک اسٹارٹ اپ ہے- کپیوا۔ اس کے نام میں ہی اس کا مطلب پوشیدہ ہے۔ اس میں 'کا' کا مطلب ہے-کف، پی کا مطلب ہے – پت اور 'وا' کا مطلب ہے – وات۔ یہ اسٹارٹ اپ ہماری روایات کے مطابق صحت مند کھانے کی عادات پر مبنی ہے۔ ایک اور اسٹارٹ اپ نیروگ اسٹریٹ بھی ہے جو آیوروید ہیلتھ ایکو سسٹم میں ایک منفرد تصور پر مبنی ہے۔ اس کا ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم دنیا بھر کے آیورویدک ڈاکٹروں کو براہ راست لوگوں سے جوڑتا ہے۔ 50 ہزار سے زیادہ ڈاکٹر اس سے وابستہ ہیں۔ اسی طرح، ا?تریا انوویشن ایک ہیلتھ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ ہے جو کلی صحت کے شعبے میں کام کر رہا ہے۔ ایکزوریل نے نہ صرف اشوگندھا کے استعمال کے بارے میں بیداری پھیلائی ہے بلکہ اعلیٰ معیار کی پیداوار کے عمل پر بھی کثیرمقدارمیں سرمایہ کاری کی ہے۔ کیورویدا نے جڑی بوٹیوں کی جدید تحقیق اور روایتی علم کے امتزاج سے مجموعی زندگی کے لیے فوڈ سپلیمنٹس بنایا ہے۔پی ایم مودی نے کہا، ’’اس طرح کے اسٹارٹ اپس کی فہرست بہت لمبی ہے۔ یہ ہندوستان کے نوجوان صنعت کاروں اور ہندوستان میں پیدا ہونے والے نئے امکانات کی علامت ہے۔ میری صحت کے شعبے میں اسٹارٹ اپس اور خاص طور پر آیوش اسٹارٹ اپس سے بھی ایک درخواست ہے۔ آپ جو بھی پورٹل آن لائن بناتے ہیں، جو بھی مواد بناتے ہیں، اسے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ تمام زبانوں میں بھی بنانے کی کوشش کریں۔ دنیا میں کئی ممالک ایسے ہیں جہاں انگریزی نہ تو اتنی بولی جاتی ہے اور نہ ہی سمجھی جاتی ہے۔ ایسے ممالک کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی معلومات کو فروغ دیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کے آیوش اسٹارٹ اپس جلد ہی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے ساتھ دنیا بھر میں چھا جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے ہندوستانی یوگا اور قدیم روایات کے ساتھ جینے والے اور حال ہی میں پدم شری سے نوازے گئے وارانسی کے سوامی شیوانند کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ''حال ہی میں ایک پدما اعزازی تقریب میں ا?پ نے بابا شیوانند جی کوضرور دیکھاہواگا۔ 126 سالہ بزرگ کی صحت دیکھ کر میری طرح ہرکوئی حیران ہوگیاہوگا اورمیں نے دیکھا، پلک جھپکتے ہی وہ نندی مدرا میں سلام کرنے لگے۔ میں نے بھی بابا شیوانند جی کوجھک کر باربار سلام کیا۔ 126 سال کی عمر اور بابا شیوانند کی فٹنس، دونوں، آج ملک میں بحث کا موضوع ہیں۔ میں نے سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کے تبصرے دیکھے کہ بابا شیوانند اپنی عمر سے چار گناکم عمرسے بھی زیادہ فٹ ہیں۔