سرینگر//کشمیر ڈویژن میں آٹھویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان آج یعنی21 نومبرکو کیا جائے گا۔اس بات کا اظہارڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے ایک غیر معمولی میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ آٹھویں جماعت میںکل 86391 طالب علم شامل ہوئے جن 42743 لڑکے اور43648 لڑکیا ں شامل ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کی جانب سے چیف منسٹرس سُپر ۔ ففٹی مفت کوچنگ 2 دسمبر 2017کے سے وادی کے تمام10 ضلعی مراکزمیں باضابطہ طور پر شروع ہورہی ہے۔اس سلسلہ میںچیف منسٹرس سُپر ۔ ففٹی سبجیکٹ کے لئے منتخب ایکسپرٹوں کو یافتہ ماہرین اس وقت ایس آئی ای سرینگر میں تربیت فراہم کررہے ہیں جبکہ امتحان میں شامل ہونے والے طالب علموں کیلئے آن لائن جسٹریشن 22 نومبر تک جاری ہے اور تحریری امتحان رواں ماہ کی 25 تاریخ کو منعقد ہورہا ہے ۔ ہر کوچنگ مرکز میں 100 اُمیدواروںکو تربیت فراہم کی جائے گی جن میں 50 (پی سی بی) اور50 (پی سی ایم ) اُمیدواروں کیلئے مخصوص ہیں ۔اسطرح صوبائی سطح پربھی 100 طالب علموں کو نیٹ،جے کے سی ای ٹی اور آئی آئی ٹی جیسے ریاستی اور قومی سطح کے تحریری امتحانات کی یہ مفت کوچنگ فراہم کرائی جارہی ہے۔اس بارے میں محکمہ سکولی تعلیم نے عالمی معیار کا اونتی لرننگ ممبئی اور چنار انٹرنیشنل جیسے قومی اورعالمی شہرت یافتہ اداروں کے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ ان کوچنگ مراکزمیں طالب علموں کو مفت Study Material فراہم کرنے کے علاوہ طلبہ کے ذاتی پروفائل بھی کوچنگ کا ایک اہم حصہ ہوگا۔ اس کے علاوہ طالب علموں کا ہر ہفتے اُنکی صلاحیتیں مزید نکھار نے کیلئے مسلسل امتحان دینے کی تربیت دی جائے گی۔ان کوچنگ مراکز میں گرمی اور بجلی کے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ اُمیدواروں کو کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے اس بارے میں مزید کہا ہے کہ ہر ضلعی مرکز میں طالب علموں کی سہولیت کیلئے کوچنگ کے علاوہ کونسلنگ سیل بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ طلاب کو کرئیر کونسلنگ بھی مقامی طور پر دستیاب ہو۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس مفت کوچنگ سے استفادہ کرنے کیلئے آمادہ کریں تاکہ طالب علم اس اس سنہرے موقعے سے فائدہ اُٹھاکر اپنا مستقبل تابناک بنائیں۔انہوں نے اُمیدظاہر کی کہ زیادہ سے زیادہ طالب علم اس مفت اور خصوصی نوعیت کی کوچنگ میں شامل گئے۔واضح رہے گزشتہ برس قریب 60 طالب علموں نے نیٹ،جے کے سی ای ٹی اور آئی آئی ٹی جیسے قومی اور ریاستی سطح کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو کہ اس کوچنگ کے حوالے سے کافی حوصلہ افزاء ہے۔ دریں اثناء ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے آج شہر سرینگرمیں دسویں جماعت کے کئی امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے چند مراکز میں گرمی کے ناتسلی بخش انتظامات کا سخت نوٹس لیا۔