کپوارہ//آئوورہ کپوارہ کے گم ہوئے کمسن طالب حسین کادس روزگزرجانے کے باجودابھی کوئی سراغ نہیں ملا ہے اور اُس کے والدین غم سے نڈھال دیوانے ہوگئے ہیں۔10روز قبل آ ئوورہ ترہگام کا 8سالہ طالب حسین خان لاپتہ ہوگیا جس کے بعد علاقہ میں مقامی لوگوں اور پولیس کے علاوہ فوج نے اس کی تلاش شروع کی اور علاقہ میں وہ ایسی کوئی جگہ نہیں ہوگی جہا ں طالب کو تلاش نہیں کیا گیا ،تاہم 4روز قبل کپوارہ پولیس ،سابق راجیہ سبھا ممبر اور بی جے پی کے ضلع صدر کپوارہ عبد الرحمان لون نے طالب کا پتہ دینے والے کو کل ملاکر 7لاکھ روپیہ انعام دینے کا اعلان کیا لیکن انعام دینے کے اعلان کے باجود بھی کمسن طالب علم کا کوئی بھی اتہ پتہ نہیں ملا ۔لاپتہ طالب حسین کے والدین غم سے نڈھال ہیں اور اپنے لخت جگر کی یاد میں ان کی حالت دیوانو ں جیسی بنی ہے ۔طالب کی والدہ کا یہی سوال ہے کہ میرے طالب کو زمین کھاگئی یا آسمان ۔ وہ کہتی ہیں کہ طالب تمہاری یاد اتنی آتی ہے کہ پوچھنے کی بات ہی نہیں اور رات بھر تمہاری کی یاد میں کروٹیں لیتی ہوں اور رات کی نیند بھی گئی ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ طالب میرے ساتھ سونے کے لئے ضد کرتا تھا اور شاید یہی احساس مجھے رات بھر پلک جھپکنے نہیں دیتا اور جب یہ خیالات میرے ذہن میں آتے ہیں، تو بے ساختہ آنکھو ں سے آنسو نکل آتے ہیں ۔بے بس والدین نے لاپتہ لخت جگر کی فو ٹو اپنے ہاتھو ں میں رکھی ہے اور اس کے ہی خیالوں میں گم ہیں اور ہر آنے والے سے کہتے ہیں کہ ہے کوئی جو ہمارے طالب حسین کا ہمیں پتہ دیں ۔