اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس کی سائبر ٹیم نے آن لائن دھوکہ دہی معاملات سے نمٹنے کیلئے جاری کوششوں کے تحت 4فراڈ کیسوں میں 2لاکھ سولہ ہزار چار سو روپے وصول کئے ہیں۔ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق فوزیہ بانو دختر محمد رفیع ساکنہ کھیلینی، ظہیر عباس ولد عبدالرشید ساکنہ عسر ،شفیقہ بیگم زوجہ طالب حسین ساکنہ کاکو گندوہ و چنچلہ دیوی زوجہ ملکھراج ساکنہ ڈوڈہ نے سائبر یونٹ میں ان لائن دھوکہ دہی میں نقد رقم گنوانے کی الگ الگ شکایات درج کرائیں تھیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2لاکھ سولہ ہزار چار سو روپے وصول کرنے میں کامیابی حاصل کرنے ہے۔پولیس کے گذشتہ دس مہینوں میں سائبر ٹیم نے دھوکہ دہی معاملات میں 30لاکھ سے زائد رقم بازیاب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا نے عام لوگوں سے ان لائن فراڈ سے ہوشیار رہنے یا ایسے کسی بھی معاملہ سے متعلق ہیلپ لائن نمبر 1930 یا آن لائن شکایات درج کرنے کی اپیل کی ۔