آنے جانے کیلئے میٹاڈور گاڑیاں نہیں ملتیں

رام بن//رام بن میں طلباء نے ٹریفک حکام اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ نہ ہی انہیں صبح ٹرانسپورٹ کی سہولت ملتی ہے اور نہ ہی شام کو جس کے نتیجہ میں انہیں آتے جاتے سخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔ ان کاکہناتھاکہ ٹریفک کا نظام انتہائی خستہ ہے جس سے طلباء برادری اور غریب عوام متاثر ہورہے ہیں ۔احتجاج کررہے طلباء نے چندر کوٹ کے مقام پر جموںسرینگر شاہراہ کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا اور ضلع کے مختلف علاقوں کو جانے والی سڑکوں پر میٹاڈور ٹرانسپورٹ سروس کی دستیابی کا مطالبہ کیا ۔انہوںنے الزام عائد کیاکہ مقامی ٹرانسپورٹروں اور ٹریفک حکام کے درمیان گہرا نکسز بناہواہے ۔انہوںنے کہاکہ میٹاڈور وں کو اہم اوقات میں چلنے کی اجازت نہیں دی جاتی اور ان اوقات میں سومو اور ٹیمپو چلائے جاتے ہیں جن پر سفر کرکے انہیں بہت زیادہ کرایہ خرچ کرناپڑتاہے ۔انہوںنے الزام لگایاکہ اے آرٹی او رام بن میجک آٹوز اور سومو ڈرائیوروں کی طرفداری کررہے ہیں جو قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کرایہ متعین کرکے ہر ایک روٹ کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیاجائے اورانہیں احتجاج پر مجبور نہ کیاجائے ۔اس دوران احتجاج کو دیکھتے ہوئے ایس ایچ او اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ چندر کوٹ موقعہ پرپہنچے اور انہوںنے طلباء کو یقین دلایاکہ میٹاڈوریں دستیاب رکھی جائیں گی ۔