راجوری // راجوری کی چلڈرن پارک میں آنگن واڑی ورکران کا احتجاج جاری رہا ۔ان کا مطالبہ ہے کہ ورکران کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے اورپنشن سمیت دیگر تمام مراعات بھی دی جائیں جو ریاست جموں وکشمیر کے دیگر ملازمین کو دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے ہیلپروں کے متعلق بولتے ہوئے کہا کہ معمولی سے مشاہرے پر کئی سال سے کام کررہی ان کارکنان کے ساتھ انصاف کیاجائے اور ان کے مشاہرے میں اضافہ کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کا گھریلو نظام درہم برہم ہوکر رہ گیاہے اور معمولی سی تنخواہ پر کام کرناپڑرہاہے ۔ آنگن واڑی ورکراور ہیلپر پچھلے پندرہ دنوںسے راجوری میں احتجاج کررہی ہیں جس کی وجہ سے آنگن واڑی مراکز میں کام متاثر ہورہاہے ۔