پونچھ// آنگن واڑی ورکروں ہیلپروںکی 27 فروری سے کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ اس دوران ان کارکنان نے ڈپٹی کمشنر پونچھ کے دفتر تک ایک احتجاجی ریلی اور اپنے مطالبات ڈی سی کو پیش کئے ۔ریلی میں ان کے ہمراہ مڈڈے میل ورکرس کے علاوہ سماج سیوا سوسائٹی، ا نصاف مومنٹ اور او بی سی یونین کے کارکنان بھی تھے ۔یہ ریلی فوارہ گارڈن سے شروع ہوکر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے دفتر میں پہنچی ۔آنگن واڑی کارکنان نے ڈپٹی کمشنر سے مانگ کی کہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیں ۔ان کارکنان کی تنظیم کی صدر نصیب جان نے کہاکہ ورکروں کو بلاک منڈی کے سی ڈی پی او حراساں کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ احتجاج کرنے والوں کو ملازمت سے برطرف کردیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ اگر ایسا ہواتو پھر نتائج کی ذمہ داری متعلقہ افسر پر عائد ہوگی ۔اس دوران ڈپٹی کمشنر پونچھ کو مڈڈے میل ورکرس کی چیئر مین سوما دیوی نے ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان ملازمون کو ماہانہ 900روپے دیئے جاتے ہیں اور وہ بھی وقت پر نہیں ملتے ۔ انہوںنے کہاکہ انہیں ملنے والی اجرت کو 900سے بڑھا کر 3500 کیا جا ئے ۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ ان کے مطالبات پہلے سے ہی اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لائے گئے ہیں ۔انہوںنے یقین دلایاکہ وہ منڈی کے سی ڈی پی او سے خود بات کریںگے ۔اس موقعہ پر عبدالرشیدشاہپوری نے کہا کہ حکومت انکے ساتھ ناانصافی نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ آنگن واڑی ورکرس، ہیلپرس اور مڈڈے میل ورکرس کی سبھی مانگیں پوری کی جائیں ۔اس موقعہ پر نصیب جان، زرینہ، زلیخا، زریلہ اور ہرجیت کے علاوہ فوجی محمد رشید بھی موجو دتھے ۔