ڈوڈہ//سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں جاری 15ویں آل انڈیاغفران میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ 2019 میں اتوارکے روز کھیلے گئے ایک میچ میں جوڑا کرکٹ کلب (جے سی سی )ڈوڈہ نے فرینڈس کرکٹ کلب ٹھاٹھری کو19 رنوں سے شکست دے کرمیچ جیت لیا۔ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے جوڑاکرکٹ کلب ڈوڈہ نے 20اوروں میں 8وکٹوں کے نقصان پر181 رن بنائے۔اس دوران سندیپ کمارنے 46 جبکہ پردیپ منش نے 35 رن بنائے ۔بالنگ کرتے ہوئے فرینڈس کرکٹ کلب ٹھاٹھری کی طرف سے عمرگنائی ،عمران لطیف اورعادل جان نے بالترتیب دودووکٹیں حاصل کیں۔جوابی پاری کھیلتے ہوئے فرینڈس کرکٹ کلب ڈوڈہ ہدف کوحاصل نہ کرسکی اور20 اوروں میں 9 وکٹوں پر162رن ہی سکورکرسکی اورا س طرح میچ کو19رنوں سے ہارگئی ۔اس دوران عمرگنائی نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے 62 رنوں میں 100 رن جبکہ عادل جان نے 12رن سکورکئے۔جوڑاکرکٹ کلب ڈوڈہ کی طرف سے بالنگ کرتے ہوئے پردیپ منش نے چاروکٹیں جبکہ انجیش سنگھ نے دووکٹیں حاصل کیں۔بعدازاں پردیپ منش کوشاندارکارکردگی کیلئے مین آف دی میچ کااعزاز ضلع ہیلتھ افسرڈاکٹرطارق مسعوداوراشوک شان کے ہاتھوں عطاکیاگیا۔اس دوران ارشدملک اورہریش رضانے امپائرنگ اورابدال سنہالی اورسندیپ کوشک نے سکوررکے فرائض انجام دیئے۔