آلوچی باغ میں اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف احتجاج

سرینگر// شہر کے آلوچی باغ میںبجلی کے اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے گھنٹوں تک ٹریفک کی آمد رفت کو بند کر دیا۔احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ شہر میں پہلے سے ہی میٹر نصب ہیں اور اب سمارٹ میٹر نصب کیے جارہے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ وادی کشمیر د نیا کے سرد ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں لوگوں کو گرمی دینے والے آلات اور گرم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور غریب ہونے کی وجہ سے لوگ محکمہ کو زیادہ فیس ادا نہیں کر پائیں گے، اسلئے ابھی جو میٹر نصب ہیں، اسی کو رہنے دیا جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ ایک طرف چھ مہینوں تک محکمہ کی جانب سے بجلی بریک ڈائون شروع کیا جاتا ہے تو دوسری طرف سمارٹ میٹر نصب کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے اس فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لگاتارسڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے اور اسمارٹ میٹروں کو بھی ہٹائیں گے۔