سرینگر // انجمن شرعی شیعیان کے صدرآغا سید حسن الموسوی الصفوی نے دنیاے اسلام کی امن و سلامتی اور سر بلندی کی دعا کی ۔آغا نے امام زمانہ کے ظہور اور انقلاب کو اسلام و ملت اسلامیہ اور مظلومین عالم کیلئے عظیم بشارت اور نجات ابدی کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام کا آفاقی مشن کرہ ارض پر نظام عدل کا قیام اور ظلم و کفر و شرک کا مکمل خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ولی العصر کے انتظار کے فلسفے کا کلیدی پہلو یہ ہے کہ انکی غیبت میں امت مسلمہ کا ہر فرد روے زمین پر شریعت اسلامی اور عدل و انصاف کی فراہمی کیلئے حتی المقدور جدوجہد کرے اور یہی امام زمانہ کا حقیقی انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مقدس رات اپنے فیوض و برکات اور عظمت کے حوالے سے کافی اہمیت کی حامل ہے اورشب قدر کے بعد یہ ایسی دوسری مقدس رات ہے جس میں انجام دی جا نے والی عبادتوں اور اعمال کی استجابت کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوتی یہی وہ رات ہے جب قرآن مقدس کو لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر اتارا گیا ۔