راجوری //گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں’ آسٹیوپوروسس‘کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میڈیکل کالج کے عملے کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر میڈیکل سپر نا ٹینڈنٹ ڈاکٹر محموع حسین بجاڑ نے کہاکہ ’ آسٹیوپوروسس‘کاعالمی دن ہر برس 20اکتوبر کو منایا جاتا ہے ۔اس موقعہ پر آفیسر موصوف نے ایک سال تک چلنے والی طویل بیداری مہم کا آغاز کیا جس کے دوران لوگوں کو ’ آسٹیوپوروسس‘کی روکتھام و بیداری کیساتھ ساتھ علاج معالجہ کے سلسلہ میں خصوصی طور پر بیدار کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ ایک برس تک ’ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے کام ‘کے عنوان سے چلنے والی بیداری مہم کے دوران عام لوگوں کو اس سلسلہ میں زمینی سطح پر بیدار کیا جائے گا ۔