آسمانی بجلی گرنے سے 1شدید زخمی

 
مینڈھر//مینڈھر کی تحصیل بالاکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ایک 17سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بالاکوٹ کے بسونی علا قہ میں ایک 17سالہ لڑکا ماجد علی ولد محمد شبیر اپنے مویشیوں کیساتھ تھا کہ اسی دوران آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔مقامی لوگوں نے مذکورہ زخمی نوجوانوں ایک مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے سب ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا ۔مینڈھر میں ابتدائی مرحم پٹی کے بعد ڈاکٹروں نے زخمی لڑکے کو مزید علاج معالجہ کیلئے راجوری ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔اس سلسلہ میں نائب تحصیلدار موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے متاثرین کو پانچ ہزار روپے بطور ریلیف دی ۔