آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین

گوہاٹی//یو این آئی// آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہو گئی ہے اور تمام بڑی ندیوں کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے ۔ ریاست کے کئی حصوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ریاست کے 28 اضلاع کے 2930 گاؤں کے 19 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کے مختلف علاقوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ریاست میں گزشتہ پانچ دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے ، جس کی وجہ سے گوہاٹی میں بڑی سڑکوں پر گھٹنوں تک پانی جمع ہو گیا ہے ۔