آزاد کاچھاترووبونجواہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب

 چھاترو//راجیہ سبھامیں اپوزیشن لیڈروسابق وزیراعلیٰ جموں وکشمیرغلام نبی آزادنے کہاکہ کانگریس کھوکھلے دعوے اور جھوٹے وعدوں میں نہیں بلکہ عملی کام کاج اورتعمیروترقی میں یقین رکھتی ہے۔ یہاں اودھمپور۔ڈوڈہ۔کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ انتخاب سے کانگریس اُمیدوار وکرم ادتیہ سنگھ کیلئے اندروال اسمبلی حلقہ میں چناوی مہم کے دوران چھاترو وبونجواہ میں بھاری عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزادنے کہاکہ کانگریس اقتدارمیں آنے پر ریاست جموں وکشمیرمیں تھم سے گئے تعمیروترقی کے سلسلے کو نئی رفتار دے گی اور ریاست میں اسکولی عمارتیں، اسپتال وکالج تعمیرکرے گی تاکہ عوام کی بہتر تعلیم اور اچھی صحت یقینی بنائی جاسکے۔ آزادنے کہاکہ گوجرطبقہ سماج میں اہم کردار نبھاتاہے لیکن بدقسمتی سے بھاجپا نے اِسے2014سے نظراندازکیاہواہے۔اُنہوں نے کہاکہ پارٹی کاچناوی منشور گوجربکروال طبقہ کی فلاح وبہبودکی بات کرتاہے، اُنہوں نے کہاکہ اقتدارمیں آتے ہی کانگریس اس طبقے کو12ویں جماعت سے مفت تعلیم یقینی بنائے گی۔اُنہوں نے کہاکہ پارٹی گوجربکروال طبقہ کو مفت علاج ومعالجہ بھی فراہم کرائے گی۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس سخت قوامین لائے گی تاکہ کٹھوعہ کے رسانہ میںپیش آنے انسانیت کوشرمسارکردینے والے واقعے جیساکوئی واقع دہرایا نہ جاسکے۔اُنہوں نے کہاکہ خطہ چناب کے عوام کے ہاتھ میں اقتدار کی کنجی ہے، خطہ کے عوام ریاست میں پھیلائی جارہی فرقہ وارانہ تفریق کامنہ توڑ جواب دکھنے کی طاقت رکھتے ہیں،اوراُمیدہے کہ خطہ چناب کے عوام چنائومیں دانش مندی کامظاہرہ کرتے ہوئے ریاست کے سیکولر اقدارکو ایک نئی مضبوطی واستحکام بخشیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ ایک دانشمنداورطاقتورآوازاس خطے سے اُٹھے گی جو عزت ووقار کی بحالی کیساتھ ساتھ ریاست کے سیاسی ۔انتظامی ڈھانچے میں خوبصورت تبدیلی لائے گی۔اُنہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ خطہ چناب کے عوام اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے ریاست کے سیاسی۔اقتصادی بہبودی وترقی کے سفر کاشاندارآغازکریں گے۔اُنہوں نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیرکی منفرد شناخت، یہاں کے حالات وسیاسی صورتحال کوملحوظ نظررکھتے ہوئے رائے دہندگان انتہائی دانشمندی سے اپنے ووٹ کی طاقت کااستعمال کریں گے۔خطہ کے عوام کو کانگریس کے حق میں بڑھ چڑھ کرووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے غلام نبی آزادنے کہاکہ یہ صرف کانگریس ہی ہے جو اس خطے کے عوام کو ریاست کے سیاسی منظرنامے وجمہوری خاکے میں اپنی جگہ ،حق وشناخت بنانے کاموقع فراہم کرسکتی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس نے خطے کواپنی پہچان کااحساس دلایااور خطہ کے عوام کی دوراندیشی اوروسیع نظرئیے کوپہچانااوراس کی قدرکی ۔اُنہوں نے کہاکہ جب کانگریس دورمیں نئے اضلاع قائم کئے گئے،خطہ چناب میں نئے انتظامی یونٹ قائم کئے گئے، یہ لوگوں کی سہولیت کیلئے کیاگیاتاکہ حکومتی خدمات اُن کے درتک مہیاکراناممکن ہو۔اُنہوں نے کہاکہ اس ایجنڈے پرعمل پیراہوتے ہوئے دوبارہ اقتدار میں آنے پر بہترحکمرانی کویقینی بناتے ہوئے یکساں تعمیروترقی کے دوارکھولے جائیں گے۔آزادنے کہاکہ وہ خطہ چناب کے عوام کوبااختیاربنانے وان کی بہبودکے عہدبندہیں، اگرعوام کانگریس پربھروسہ جتاتی ہے، اعتماد کامظاہرہ کرتی ہے توکانگریس 2002میں شروع کئے گئے انقلابی تعمیروترقی کے دورکوایک نئی رفتار سے آگے بڑھانے کی وعد ہ بندہے۔آزادنے کہاکہ وہ نہیں کہتے کہ اُنہوں نے سب کچھ حاصل کرلیا، لیکن وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ کانگریس جماعت ہی ہے جس نے ریاست میں تعمیروترقی کی اپنی صلاحیتوںونیک اِرادوں کاریاست کے تینوں خطوں کواحساس دلایااور اعتراف کروایا۔چناب کیلئے کانگریس نظریئے کواُجاگرکرتے ہوئے آزادنے کہاکہ کانگریس خطے کو ریاست کاماڈرن ترقی یافتہ خطہ بنانے کی عہدبندہے، اگر عوام کانگریس میں اپنااعتماد دکھاتے ہیں تو کانگریس خطے کو جدیدخطے کے طورپر بہترسڑکیں، بجلی پروجیکٹ، سیاحتی شعبے کی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی فراہمی، صحت خدمات، تعلیمی اِدارے، روزگارکے مواقع، اور مختلف فرقوں کے مابین ہم آہنگی کو مستحکم بنائے گی جسے موجودہ دورمیں اور پچھلے کچھ برسوں سے شدیدخطرات سے دوچار کیاگیاہے۔اُنہوں نے خطہ کے عوام سے کانگریس اُمیدوار وکرم ادتیہ سنگھ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل دہرائی۔اس موقع پر  جی۔ایم۔سروڑی، غلام قادرشیخ، سنتوش کمار، الطاف حسین ملک، بدیالال شرما، علی محمدنائیک، سومناتھ، غلام محمد کوہلی ودیگران نے بھی تقاریرکیں اور کانگریس اُمیدوار وکرم ادتیہ سنگھ کے حق میں بڑھ چڑھ کرووٹ ڈالنے کی اہلیان خطہ سے اپیل کی۔اس موقع پر سیاسی کارکنان، پنچائتی نمائندگان ومعززین کی بھاری تعداد موجودتھی۔ سرپنچ شبیراحمدلون نے مغل میدان اور چھاترو سے بھاری سیاسی کارکنان کے ہمراہ غلام نبی آزادکی موجودگی میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیارکی۔نئے لیڈران وکارکنان کاپارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے غلام نبی آزادنے کہاکہ نوجوانوں کاکانگریس میں شامل ہوناپارٹی کے نظرئیے کونئی بلندیاں عطاکرے گا اور جاری لوک سبھاانتخابات میں پارٹی کے لئے یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔